قرآنی لفظوں، حروف، علامات وغیرہ کی گنتی کے متعلق؛۔ سافٹویئر خزائن الہدایت میں قرآنی لفظوں، حروف، اعراب، علامات وغیرہ کی گنتی کے حوالے سے چند سہولیات میسر کی گئی ہیں۔ گنتی کرنے میں قرآنِ کریم (برِّصغیری رسم الخط) کے ظاہری نسخہ کو استعمال کیا گیا ہے، مثلاً نونِ قُطنی کے ظہور کے وقت تنوین حرکت سے بدل جاتی ہے اور مزید حرکت (زیر) نونِ قُطنی پر لکھی اور پڑھی جاتی ہے، اس صورت میں تنوین کو نہیں بلکہ دو حرکتوں اور ایک نونِ قُطنی کو شمار کیا گیا ہے۔ اسی طرح حروف، اعراب، تشدید و مدّات، علامات وغیرہ میں کن Characters کو شامل کیا گیا ہے اور کن کو نہیں، کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔ صارفین سے التجا کی جاتی ہے اگر گنتی میں کسی قسم کی کوتاہی پائیں تو فورًا اطلاع کریں، خصوصًا علماء کرام سے درخواست ہے کہ گنتی کے اس پیچیدہ مسئلہ میں اپنی انمول آراء سے ہمیں ضرور مستفید فرمائیں تاکہ اس میں ذیادہ سے ذیادہ بہتری لائی جاسکے۔
لفظوں کی گنتی کے متعلق؛۔ سافٹویئر میں ایک فیچر پروف ریڈینگ شامل کی گئی ہے، جس کی مدد سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ لفظوں کی گنتی میں کن کن الفاظوں کو الگ الگ لفظ گِنا گیا ہے۔
حروف کی گنتی میں شامل ہیں؛۔ ـ (تتویل) ء ؤ ئ ا ب ت ة ث ج ح خ د ذ ر ز س ش ص ض ط ظ ع غ ف ق ک ل م ن ه و ى (الف مقصوره) ی (یا) نوٹ: اوپری ہمزہ ( ٔ) اور نچلی ہمزہ ( ٕ ) کو حروف کی گنتی میں شمار نہیں کیا گیا ہے۔
اعراب کی گنتی میں شامل ہیں؛۔ َ (زبر) ِ (زیر) ُ (پیش) ً (دو زبر) ٍ (دو زیر) ٌ (دو پیش) ٰ (کھڑا زبر) ٖ (کھڑی زیر) ٗ (الٹی پیش) ْ (جزم) ۡ (الف خالی کی صفر)
تشدید و مدّات کی گنتی کے متعلق؛۔ ّ (تشدید) ٓ (بڑی مد) ۤ (چھوٹی مد)
علامات کی گنتی کے متعلق؛۔ ٚ ۘ ۠ ۬ ۖ ۛ ۚ ۙ ؕ ۪ ۩ ۫ ؗ ۗ ۥ ؔ
نمبر (اعداد، جو آیت کے آخر میں لکھے جاتے ہیں)؛۔ ۱ ۲ ۳ ۴ ۵ ۶ ۷ ۸ ۹ ۰ ۦ
دیگر؛۔ ۜ ۢ ۨ ۟ ۭ ۧ نوٹ: گنتی کی سہولت مکمل طور پر ہماری آئی ٹی ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کی تکمیل کے لیئے کہیں تراجم و تفاسیر قرآنی، قرآنی و عربی لغات کی مدد لی گئی ہے۔ ان تمام کاشوں کے باوجود قرآنی عربی کی پیچیدگیوں کا اندازہ رکھتے ہوئے آپ سے گذارش کرتے ہیں کہ اعداد کو حتمی نہ سمجھا جائے۔ ہماری کوشش ہے کہ علماء کرام سے اس کی تصدیق کرواکر اگلے ایڈیشن میں مزید بہتری کی جائے۔ |
Copyright (C) 2009, Cleantouch Software Corporation |